واشنگٹن (نیٹ نیوز) پانچ ہزار میل تک پھیلے ہوئے سمندری پودوں یا کائی کا بہت بڑا ڈھیر امریکی ریاست فلوریڈا اور میکسیکو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس ڈھیر کو گریٹ اٹلانٹک بیلٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا رنگ بھورا ہے اور یہ مغربی افریقا کے ساحل سے خلیج میکسیکو تک پھیلا ہوا ہے۔ درحقیقت اس کا حجم امریکا جیسے دو ممالک جتنا بڑا ہے اور وزن دو کروڑ ٹن ہے۔ ڈھیر خلاء سے بھی نظر آنے لگا۔