لاہور (خبرنگار) زمان پارک میں پولیس ریڈ کے دوران پولیس پارٹی پر تشدد کرنے، جلائوگھیرائو کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے 48 پی ٹی آئی کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے پولیس کی گاڑیاں جلائیں اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزمان نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ وکیل ملزمان نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کا کارکن ہونا جرم بن گیا ہے۔