عمران سے بات چیت میں ہمارے سیاسی سرمائے کو نقصان ہو سکتا ہے: خواجہ آصف 

Mar 18, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ مریم نواز نے  عمران خان سے متعلق جو کچھ کہا اس میں  کون سی بات غلط کہی ہے۔ یہ ہمارا سات آٹھ سال کا تجربہ ہے۔ کیا سسلیئن مافیا کی نئی تعریف کی جا سکتی ہے۔ عمران خان نے جو زبان بولی ہے، عمران کے ساتھ جو تجربہ رہا اس پر مریم نے درست بات کی۔ ہر چار دن بعد عمران خان کا بیانیہ بدل جاتا ہے۔ وزیراعظم کا جو عہدہ ہے انہیں مفاہمت کی، مل بیٹھنے کی بات کرنی چاہئے۔  ہم ورکرز ہیں۔ ہم کرنے کو گرفتار کر سکتے تھے لیکن اس کی خواہش تھی کہ وہاں چار پانچ جانیں جائیں۔ یہ قیمت بہت زیادہ تھی۔ اس شخص کی میرے نزدیک زیرو کریڈیبلٹی ہے۔ وزیراعظم اپنے عہدے کے تقاضے کے مطابق اسے بات چیت کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ عمران خان سے بات چیت میں ہمارے سیاسی سرمائے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے بہت محتاط ہونا پڑے گا۔ جنرل (ر) باجوہ نے اسے سکیورٹی میٹنگ میں آنے پر قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں آیا۔ ہم کس طرح اس کے رویئے کو بھول جائیں۔

مزیدخبریں