اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عجیب سیاست ہے کھبی جیل بھرو، کبھی جیل بچو۔ کارکنوں کو ڈھال بناکر اپنا تحفظ کر رہا ہے۔ لاہور میں ایک شخص نے نوگو ایریا بنایا ہے۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ عدالت عمران خان کو تحفظ کیوں دے رہی ہے؟۔ انصاف کا معیار سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے۔ اسلام اور پاکستان مخاف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ عدالت کہہ رہی ہے عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ زلمے خلیل زاد کی جانب سے عمران خان کی حمایت کی گئی۔ یہودیوں کے نمائندے عمران خان کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں۔ عمران خان ملکی قوانین کا کھلے عام مذاق اڑا رہا ہے۔ عمران خان بلانے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوتے۔ جو حالات ہیں میں اپنے علاقے کو جانتا ہوں۔ شاید انتخابی مہم نہ چلا پائیں۔ ہم اپنے دین اور آئین کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ جہاد سے کم نہیں۔ عمران خان ملک کیخلاف بیرونی ایجنڈے پر کاربند ہے۔ ہم جن حالات میں ہیں زمینی حقائق کو تو دیکھ لیں۔ الیکشن کو صوبوں کی سطح پر تقسیم کرنے کی سازش کہاں ہوئی؟۔ ہمارے ادارے سپورٹ کیسے کر رہے ہیں۔ یہودی لابی اور اہم شخصیتیں عمران خان کی حمایت میں متحریک ہیں ۔کہہ رہے ہیں 90 روز آئین کا تقاضا ہے۔ مشرف کیلئے یہ تقاضا 90 دن کیوں نہیں تھا۔
مشرف کیلئے 90 روز میں انتخابات آئینی تقاضا کیوں نہیں تھا: فضل الرحمن
Mar 18, 2023