وفاقی محتسب کی استعداد بڑھائی، دور دراز علاقوں تک وسعت دی جائے: عارف علوی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر  علوی نے سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کے کردار سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی استعداد کو بڑھاتے ہوئے ملک کے دور دراز علاقوں تک اس کی رسائی کو وسعت دی جائے، سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں زیادتیوں اور ناانصافیوں کا شکار لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور ادارے کی سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...