لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار پر حاضری دی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ساتھ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
سیکرٹری اوقاف نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے دربار شریف کے امور اور توسیعی منصوبے، زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔