لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)شہر بھر میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکو نجی ہاؤسنگ سکیم میں واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے گئے۔ ڈاکوؤں نے رائیونڈ سٹی میں شہباز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 6 لاکھ 20 ہزار، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سندر میں وقار اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر5 لاکھ 10 ہزار، زیورات اور موبائل فون، گلشن راوی میں مبشر سے گن پوائنٹ پر 75 ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں عطیہ سے 60 ہزار اور موبائل فون، ہنجروال میںکامران کی دکان سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے کاشف سے 23 ہزار اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں ندیم سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون ، قلعہ گجر سنگھ میںاعجاز سے 15 ہزار نقدی اور موبائل فون، ہئیر میں ماجد7 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا چوروں نے اچھرہ میں ذوالفقار کے گھر سے 7 لاکھ 80ہزارزیورات اور دیگر سامان کوٹ لکھپت، شاہدرہ، بادامی باغ اور سول لائن سے4کاریں، ٹاؤن شپ سے رکشہ جبکہ مسلم ٹاؤن، اکبری گیٹ، ہنجروال، گڑھی شاہو، گجر پورہ، گرین ٹاؤن، غازی آباد، باٹا پور ،اچھرہ، نواں کوٹ اور راوی روڈ کے علاقوں سے11 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
ڈاکوؤں، چوروں کی وارداتیں جاری، کاہنہ میں پولیس مقابلہ، 2ہلاک
Mar 18, 2023