اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان حساس نیچر کی باتیں شیئر کرتے ہیں لیکن پوری بات نہیں بتاتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔ البتہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں‘ یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوں سے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو حساس نیچر کی باتیں ہوتی ہیں‘ خان صاحب ہم سے شیئر کر لیتے ہیں‘ لیکن ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں‘ لیکن سوچ نہیں بتاتے۔ ان کے پاس جو معلومات ہیں‘ وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔