لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب اور کے پی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیراطلاعات عامر میر اپنا بیان واپس لیں۔ دونوں رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب سے بڑا کارنامہ یہی ہے کہ انہوں نے بڑی محنت سے چاروں صوبوں کے لوگوں کو بھائی چارے کی لڑی میں پرو دیا ہے۔ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ کے پی کے‘ گلگت بلتستان سب پاکستانی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا۔ نوازشریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی نااہل حکمرانوں پر اعتماد نہیں۔ یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر آئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں۔
پرویزالٰہی
عمران نے چاروں صوبوں کے لوگوں کو ایک لڑی میں پرو دیا: پرویزالٰہی
Mar 18, 2023