2 روزہ ماحولیاتی تبدیلی پر چیلنجز ، جوابات پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر


لاہور(کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام جاری ماحولیاتی تبدیلی پر2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیرہو گئی۔ کانفرنس میں ماحولیات سے متعلق اہم موضوعات پر خصوصی سیشن ہوئے جن میں موسمیاتی تبدیلی اور قومی سلامتی، عالمی معیشت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی تبدیلی، دماغی صحت اور جذباتی بہبود پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی ماحولیاتی سیاست، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی ڈپلومیسی اور موسمیاتی انصاف، موسمیاتی خطرات اور پالیسی سازی پر عالمی ردعمل شامل تھے۔کانفرنس کی اختتامی تقریب یوسی پی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میںوالڈ سٹی آف اتھارٹی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، سابق بیوروکریٹ کامران لاشاری مہمان خصوصی تھے۔کامران لاشاری نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔قوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی اور پاکستان کے سفیر ندیم ریاض نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کے کردار پر بھی زور دیا۔کانفرنس کے دوسرے روز موسمیاتی تبدیلیوں پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

 جن میںموسمیاتی خطرات اور پالیسی سازی، عالمی ماحولیاتی سیاست اور ماحولیاتی ڈپلومیسی، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی تبدیلی، اور دیگر متعلقہ موضوعات شامل تھے ۔پینل میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ای ڈی آئی کے ڈین جناب احمد نذیر وڑائچ، سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج کی سربراہ محترمہ عائشہ خان اور اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اشتیاق احمد شامل تھے ۔ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ چیلنجز اور جوابات پر بین الاقوامی کانفرنس کے سیشن کے بعد ایک پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ مکالمے میں ماہرین کے پینل نے شرکت کی جن میں عائشہ خان، ڈاکٹر اشتیاق احمد، یو ڈاکٹر خالد منظوربٹ، پروفیسر ڈاکٹر ثقلین ، ندیم ریاض، ڈاکٹر بلویر سنگھ نے حصہ لیا۔ پینلسٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مختلف پالیسی آپشنز اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔اختتامی تقریب کے بعد مہمانوں کو کانفرنس کا خصوصی سووینیر پیش کیا جس کے میوزیکل پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا گیا

ای پیپر دی نیشن