سیاسی جماعتیں معیشت کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں، اعظم نذیر تارڑ 

Mar 18, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز مل بیٹھیں اور معیشت کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قانون (صفحہ 7 بقیہ نمبر31)
و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں دئیے گئے ایک عشائیے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی پولرائزیشن ملک کے مفاد میں نہیں ہے لہذا سب کو اپنے نقطہ نظر پرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ قومی مفادات کو فروغ دے کر ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک بہتر معاشی مستقبل دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کب تک اپنی معیشت کو غیر ملکی قرضوں پر چلاتے رہیں گے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک خود کفیل ملک بنانے کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکلائ برادری نے میڈیا اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر ہر مشکل وقت میں پاکستان کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ اس مشکل وقت میں بھی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے اور بہتر ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بزنس کمیونٹی اور وکلائ برادری کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہموجودہ معاشی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے ایک میثاق معیشت پر متفق ہوں جبکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اس مقصد کیلئے ان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس ایک اقدام سے ملک معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ثالثی کونسلوں کے طریقہ کار کو فروغ دیا جائے تاکہ تجارتی تنازعات کو عدالتوں سے باہر جلد حل کیا جائے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسل اور ایسوسی ایشن چیمبر میں اپنے سہولت ڈیسک قائم کر کے تجارتی تنازعات کے فوری حل میں تاجر برادری کی مدد کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے بہتر فروغ کیلئے حکومت مزید سازگار پالیسیاں تشکیل دے۔
 اعظم نذیر تارڑ 

مزیدخبریں