توڑپھوڑ کیس ، دہشتگردی دفعات خاتمہ کیلئے درخواست پر دلائل طلب


 اسلام آباد(وقائع نگار)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے کارِسرکار میں مداخلت اور توڑپھوڑ سے متعلق کیس میں دہشتگردی دفعات خاتمہ کیلئے دائر درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز اسدعمر، علی نواز اعوان، عامرمغل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلائ کی جانب سے مقدمہ میں لگی دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کردیاگیا،جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے اوراسدعمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن