اسد میمن کا آئندہ ماہ  مائونٹ  ایورسٹ  سر کرنے  کا عزم 


کراچی (آئی این پی)دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چار کو سر کرنے والے نوجوان اسد میمن نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا عزم ظاہر کر دیا،مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش میں اب تک 400سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اسدعلی میمن نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نکلیں گے،اسد میمن کا کہنا تھا کہ سطح سمندر سے 8ہزار 8سو 49میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والی 15رکنی ٹیم میں وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہوں گے جبکہ کامیابی کی صورت میں وہ نیپال کے ہمالیہ سلسلہ میں مائونٹ ایورسٹ تک پہنچنے والے آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن