لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے گراس روٹ لیول پر پاکستان ہاکی کی ترویج و ترقی، انکے مسائل کے حل اور قومی کھیل کو مقبول عام بنانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو قومی کھیل ہاکی کی بہتری ، فروغ اور مقبولیت میں اضافہ کرنے کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں ، ٹیکنیکل آفیشلز، امپائرز، کوچز کے ڈویلپمنٹ پروگراموں کی ترویج اور عملدرآمد سمیت ڈومیسٹک انفراسٹکچر میں بہتری لانے، گراس روٹ لیول پر درپیش مسائل اور انکے احسن تدارک کا ٹاسک دیا گیا ہے۔