لاہور(اسپورٹس رپورٹر)بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان میں ایشیاکپ سے متعلق متنازعہ بیان دیدیا۔انہوںنے کہا کہ بھارتی ٹیم کو کو ایشیاکپ 2023 ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے، دورے کے دوران ہماری ٹیم کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔پاکستان اپنے لوگوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے تو ہم کیسے خطرہ مول لے سکتے ہیں؟، ہماری حکومت صحیح فیصلہ لے رہی ہے۔ کسی بھی سیریز کیلئے پاکستان جانے سے زیادہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہے۔اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر نے کہا تھا کہ اگر ایشیاکپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپکو آئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو بھارت کی ضرورت ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔