کراچی چیمبر ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ31مارچ مقرر

Mar 18, 2023


کراچی ( کامرس رپورٹر )کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر محمدطارق یوسف نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2023 تک یا اس سے قبل کروا لیں تاکہ انھیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 ایک بیان میں، انھوں نے کہا ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت کے سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2023 مقرر کی ہے اورکراچی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔کے سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس ، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2023-24 کے لیے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں۔طارق یوسف نے کہا کہ ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔ مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے ۔ 

مزیدخبریں