سیاستدان ملک میں انتشار ، آئین کو پامال کرنے کے مجرم ہیں:عبد الغفار روپڑی 

Mar 18, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سیاست دان ملک میں انتشار اور آئین کو پامال کرنے کے مجرم ہیں۔ عوامی طاقت کے ذریعے ریاستی اداروں پر حملے ناعاقبت اندیشی ہے عوام کو ریلیف کی بجائے ذلیل کیا جا رہا ہے۔ قانون غریب عوام کیلئے ہے سیاسی گروہوں اور جتھوں کیلئے کوئی قانون نہیں جس کے پاس طاقت ہو وہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا دے ریاست اور ادارے اس کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ سیاست دان ملک میں انتشار اور آئین کو پامال کرنے کے مجرم ہیں۔ طاقت کے نشے میں اندھے سیاست دان ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔عوام بھوکوں مر رہے ہیں ان کی دادرسی کی بجائے خانہ جنگی کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے۔ آٹا پٹرول بجلی اور گیس روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بے غیرت حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ حکومت رمضان المبارک سے پہلے غریب اور مجبور عوام خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ غریب آدمی رمضان المبارک میں سکون سے روزے رکھ سکے۔ انہوں کاروباری اور تاجر طبقوں سے اپیل کی ہے کہ سستی اشیاء سیل کر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کریں جو بہت بڑے اجر کا باعث ہوگا۔

مزیدخبریں