غیرمصدقہ بیج گندم کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ہے:جائزہ آڈیٹڑجنرل


لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے جائزے میں غیر تصدیق شدہ بیج سے جڑے مسائل کوگندم کی پیداوار میں کمی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔گندم کی پیداوار کے حوالے سے مسائل کے ادراک کیلئے کی جانے والی سٹڈی میں معیاری بیج کی ناکافی فراہمی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے آڈیٹڑجنرل نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کیلئے معیاری تصدیق شدہ بیج کا استعمال اہمیت رکھتا ہے۔ سٹڈی میں دیکھا گیا کہ مختلف تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی بہت محدود تھی اور عام کسان کو گندم کی بوائی کے لیے مقامی طور پر فراہم شدہ بیجوں پر بہت زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جائزے کے مطابق گندم کی تصدیق شدہ اقسام کی اوسط پیداوار 6500 سے 7500 کلوگرام فی ہیکٹر کے درمیان ہوتی ہیں جبکہ گزشتہ سال 2020-21 کے دوران فی ہیکٹر گندم کی اوسط پیداوار محض 3282 کلوگرام فی ہیکٹر رہی۔

ای پیپر دی نیشن