لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روزایل ڈی اے کے تمام شعبوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلا س میں ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ تمام شعبے ریکوری کے اہداف ہر صورت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشلایزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ریونیو جنریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایت کی کہ کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر نئی جہتیں اپنائی جائیں اور ایل ڈی اے کی فیلڈ ٹیمیں انفورسمنٹ میکانزم کو مزید سخت کریں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریکوری کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے اجلاس کا انعقاد کیا جائے۔اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق 9 اہم شاہراوں کو ماڈل بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کی کارکردگی کو انفرادی طور پر جانچنے کی ہدایت کی۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی کی زیر صدارت اجلاس ،کارکردگی کا جائزہ
Mar 18, 2023