پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے 2 روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ 


لاہور(نیوز رپورٹر)تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون عطیہ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پاکستان کے اشتراک سے ارفع ٹاور میں 2 روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاجس میں سٹاف نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیئے جبکہ بلڈ ڈونرز کے مفت میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر ایچ آر احمد عدیل سرور اور سینئر پروگرام مینجر آمنہ رب نے سٹاف کے جذبے کوسراہا۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے عطیہ کرنیوالے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...