سیاسی بحران :پاکستان بار کونسل کی  آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی پیشکش


اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان بار کونسل نے جمہوریت کے تسلسل‘ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی پیشکش کر دی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک میں شفاف  انتخابات کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اکٹھا بٹھانے کیلئے تمام تیاریاں کرنے کو تیار ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان بار کونسل نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت میں غیرجمہوری قوتوں کے خلاف مزاحمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن