عمران قانون شکنی کر رہے، خانہ جنگی کی اجازت نہیں دے سکتے: مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، بار بار وقت ملنے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل پر زمان پارک میں موجود تھی۔ عالمی نشریاتی ادارہ بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور سینئر عہدیداروں سے پٹرول منگوا کر پٹرول بموں میں استعمال کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ میں کوئی سیاسی رہنما پولیس اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے، اپنے ورکرز کو سڑکوں پر تشدد پر اکسائے اور خود گھر پر چھپ کر بیٹھے اور اپنے پارٹی کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرے، تو وہاں کیا ہوگا؟۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی بجائے قانون شکنی کر رہا ہے، عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...