عمران کا بھروسہ نہیں کل کہہ دیں  زمان پارک میں سب امریکہ نے کیا: رانا ثناء


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں، کیونکہ یہ چاہتے ہیں خود مظلوم بن جائیں اور پولیس کو ظالم بنا دیں۔ کوئی ایسا قدم اٹھاتے اور ماڈل ٹائون جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی تو پھر واقعی ہم استعمال ہو جاتے، ماڈل ٹائون جیسی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں، ان کو ایسا کوئی جواز نہیں ملا بلکہ الٹا پولیس کے لوگ زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے لوگ زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے لوگ بہت کم زخمی ہوئے ہیں، یہ سب نگراں حکومت، لاہور پولیس اور اسلام آباد پولیس نے کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن