کامونکی(نمائندہ خصوصی)تین بھائیوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والانوجوان چودہ روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،بتایا گیا ہے کہ عباس نگر کے اکبر اورمنظور میں تنازعہ چل رہا تھا کہ 4اپریل کو منظور نے اپنے بھائیوں بلال اورمعظم کے ہمراہ بینظیر روڈ پر اینٹوں کے وار کرکے اکبر کو شدیدززخمی کردیا اور فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے اکبر کوتشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا۔جہاں پروہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدگذشتہ رات دم توڑ گیا۔ایمن آباد پولیس نے مقتول کے بھائی محمد عامر کی درخواست پر منظور اْسکے بھائیوں بلال اورمعظم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔