قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر مسلم لیگ (ن) ترکیہ میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے عمران نیازی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ریاست کے خلاف جانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہو ںنے کارکنان سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہا عمران نیازی کو کئی بار عدالتوں نے بلایا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے، بہتر ہے عمران خان اچھے اور سیاسی طریقے سے قانون کے سامنے سر تسلیم خم کریں،انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہوتا ہے،عمران خان نے حکومتی اداروں کے خلاف عام شہریوں کو لا کھڑا کیا ہے۔
عمران نیازی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا: میر ابرار بٹ
Mar 18, 2023