سانگلہ ہل: رمضان سے قبل ہی  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ناجائز منافع خور وںنے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،پرانی سبزی منڈی میں سبزیوں اور فروٹ کی منہ مانگی قیمت وصول کی جاتی ہے،مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہے،مارکیٹ کمیٹی بھی منافع خوروں کی ساتھی بن گئی،ریٹ لسٹ اس وقت تقسیم کی جاتی ہے جب گاہک خریداری کرکے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں مگر پاکستان میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن