راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور سینئر کارکنوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں 2013اور 2018کے الیکشن کے نتائج سامنے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگیسینئر کارکنان تنویر اختر شیخ سابقہ صدر یوتھ ونگ،سردار نذیر کشمیری سابقہ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ صنوبر گل کونسلر،اظہر علی قادری کونسلر،ساجدہ اطہر تحصیل ممبر، شاہین صدیق تحصیل ممبر، طاہرہ تنویر سابقہ تحصیل ممبر، دولتانہ کوثر کونسلر ،رخسانہ خلیل کونسلر، سیف الرحمان، قیوم شیخ، عابد خان نے چوہدری انعام ظفر اور راجہ عاصم ظہور امیدواران پی پی 17 کی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پرچوہدری انعام ظفر اور راجہ عاصم ظہور نے مسلم لیگ کے یونین کونسلز کے چیئرمینو ں اور وائس چیئرمینوں سے کہا کہ آپ لوگ اپنی محنت اور شخصیت کے بنا پر منتخب ہوتے ہیں مقامی لیڈران نے آپ کیلئے کچھ نہیں کیا چوہدری انعام ظفر اور راجہ عاصم ظہور نے پی پی 17کے تمام مسلم لیگ کے ورکرو ں سے سوال کیا کہ اگر آپ حقیقی معنوں میی نواز شریف کے چاہنے والے ہیں تو ہماری آواز بنیں۔