لاہور(نا مہ نگا ر)پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروںنے صوبائی دارالحکومت لاہور اورردیگربڑے شہروںمیںسکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔مسا جد،امام بار گا ہو ں،نماز جمعہ کے اجتماعات اور مزاروںپرپولیس کی بھاری نفر ی تعینات کی گئی تھی۔مسا جداورامام بار گا ہو ں کی انتظامیہ نے پولیس کے علا وہ اپنے طور پر بھی سکیو ر ٹی کے انتظامات کرتے ہوئے پرائیویٹ سکیو ر ٹی گارڈز،میٹل ڈ یٹیکٹراور واک تھرو گیٹس کا بندوبست کیا تھا۔ نما زجمعہ کیلئے مسا جداورامام بار گا ہو ں میں نما ز یوں کو میٹل ڈ یٹکٹر سے تلا شی لے کر اندرداخل ہونے دیا گیا۔اہم مسا جداورامام بار گا ہو ں سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر ماہرنشانہ باز بندوقچی تعینات تھے جبکہ مسا جداورامام بار گا ہو ں کے قریب گاڑیوں اور مو ٹر سا ئیکلوںکی پارکنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔