لاہور(نامہ نگار)ایس پی ٹریفک آصف صدیق زخمی پٹرولنگ آفیسر زبیر کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمی پٹرولنگ آفیسر زبیرکو پھول پیش کئے ۔ پٹرولنگ آفیسر زبیر گزشہ روز ڈیوٹی پر آتے ہوئے پھسلن کے باعث حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ ٹریفک وارڈن کو بازو، ٹانگ فریکچر ہوگئی جبکہ ناک پر گہرے زخم آئے۔