لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال کے ابتدائی اڑھائی ماہ کے دوران جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر میں 25483 جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے۔گرینڈ آپریشن کے دوران 9 کلاشنکوف،127 رائفلز،89 بندوقیں، 1525 پسٹلز اور ریوالور جبکہ 10 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرکے 1734 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنیوالے 234 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے۔ 2360 ملزمان کو گرفتار کرکے 1074کلوگرام چرس،15 کلو 690 گرام ہیروئن،5 کلو 316 گرام سے زائد آئس اور 26 ہزار 663 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ 1275 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا 277 مقدمات درج کر کے قمار بازی پر لگائی گئی 45 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔ کیٹیگری اے کے 1094 اور کیٹیگری بی کے 8401 مجرموں سمیت 12886 اشتہاری، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں مجرمان کو گرفتار کیا۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2082 ملزمان گرفتار کرکے 2073 مقدمات درج کئے گئے۔ 33ہزار سے زائد پتنگیں، 26 سو سے زائد ڈور چرخیاں اور بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6646 قانون شکن عناصر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔