سید محمد ظاہر شاہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان ہاکی تعینات


لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سید محمد ظاہر شاہ کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان تعینات کردیا ہے۔ صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹکڈویلپمنٹ میں رائے عثمان اکبر، گلفراز احمد خان ، حبیب اللہ کاکڑ ، ضیاء الرحمٰن بنوری، میجر ر طارق احمد ورک ، محمد مشتاق خان اور منور عباس شامل ہیں۔ سید علی عباس ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوآرڈنیٹر پی ایچ ایف تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں قومی کھیل ہاکی کی بہتری کیلئے کام کریگا اور پی ایچ ایف کو سفارشات بھجوانے اور انکی منظوری کے بعد عملدرآمد کی ذمہ داریاں سرانجام دینے سمیت پی ایچ ایف کے ملحقہ یونٹس کے مابین ہم آہنگی، کھیل اور مقابلہ کی فضاء کو بڑھانے، ملک بھر میں کھلاڑیوں ، کوچز اور آفیشلز کے ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرانے اور قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے منظور شدہ منصوبہ جات کی نگرانی کی ذمہ داریاں سرانجام دیگا جبکہ تمام صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اپنے اپنے دائرہ کار میں اس پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔

ای پیپر دی نیشن