اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر  کولن منرو کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق کولن منرو نے پشاور زلمی کےخلاف میچ میں آو¿ٹ ہونے کے بعدوکٹوں پر بلا مارا تھا جو کہ عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔میچ کے بعد امپائرز نے رپورٹ میچ ریفری کو بھیجی تھی جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ کو قبول کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن