ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو کل ہفتے کے روز مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچیں گے۔ کسی مصری وزیر خارجہ کا 10 سال میں وزارتی سطح پر مصر کا پہلا دورہ ہوگا۔مصری وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ مصری وزیر سامح شکری اپنے ترک ہم منصب سے کل ہفتے کو ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات صبح التحریر پیلس میں ہوگی جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چھ فروری کو ترکیہ کے جنوب میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد سامح شکری نے انقرہ کو امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ وہ مصری امدادی کھیپ لے کر 27 فروری کو ترکیہ پہنچے تھے۔تاہم ایک مثبت ماحول اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں کئی مہینوں تک اس دورے سے پہلے بھی جاری رہیں۔ انقرہ نے متعدد بار مصر کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی خواہش کا اظہار کیا اور اس کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2013 سے کشیدہ ہیں۔تاہم دونوں ملکوں کے درمیان مئی 2021ء قاہرہ سے "بامقصد بات چیت" کا آغاز کیا تھا۔