عمران خان کی پیشی، لاہور کے مختلف علاقے بند رہے، عوام پریشان

مال روڈ اوردیگر انڈر پاسز کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کیا گیا ،خاردار تاریں بھی بچھائی گئیں

سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت پیشی نے ایک مرتبہ پھر لاہور کے شہریوں کو پریشان کردیا ۔لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔اس کے علاوہ میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز بھی بند کر دیے گئے ہیں اور بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔لاہور میں بند کئے گئے راستوں پر خاردار تاریں بھی بچھائی گئیں۔دوسری جانب زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان   بھی موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...