تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے 15 قوائد وضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی قسم کا روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا،ایمبولینس اور فائربریگیڈ کو راستہ دیا جائے گا،پولیس کو گاڑیوں اور شخصیات کی تلاشی سے نہیں روکا جائے گا۔ سرکاری اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو ذ مہ دار پی ٹی آئی ہوگی،ریاست مخالف پلے کارڈ یا بینر آویزان کرنے یا لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی کا جھنڈ ا نہیں جلایا جائے گا،قوانین کی پابندی کرنا ہوگی،پرائیویٹ سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات چیف آفیسر کو جمع کروانا ہوگی۔ عمران خان اور انکی ٹیم کوبم ڈسپوزل اسکواڈ چیک کرنے کی پیش کش کرے گا،کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران خان کے وکلا نمائندے، ان کی ٹیم اور پارٹی ممبرز کی لسٹ جمع کروانا ہوگی، قوائد وضوابط کا نوٹیفکیشن عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فرازکو بھی بھجودیا گیا ہے۔