عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہرآگئی ، رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے،جاناوزیرخارجہ کوچاہیے تھا۔ دیوالیہ ریاست کوکیااور کہتے ہیں سیاست دائوپرلگادی۔ریاست کاپہلا اصول عوام ہے اورعوام کوحکومت نے تباہ و بربادکردیا ،عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی،یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے۔50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے ،اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کے سامنے رکھاجائے، بھوکے مر جائیں گے قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ،ان کے ریلیف دینے کانام عوام کوتکلیف دیناہے آپ سات سمندرپارخیرات کیلئے جارہے ہیں اورتبدیلی آپکے پڑوس میں آگئی ۔
بلی تھیلے سے باہرآگئی : شیخ رشید کا ٹوئٹ
Mar 18, 2023 | 12:39