یمن، سعودی ایران معاہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امن کا راستہ اپنائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن نے کہا ہے کہ یمن سعودی ایران معاہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امن کا راستہ اپنائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خلیجی خطے کے استحکام کے لئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات کو بہت اہم قرار دیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جنگ شانگ نے اس اجلاس میں کہا کہ معاہدہ  غیریقینی کی صورت حال سے دوچار دنیا کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے اس سے خطے کے امن، استحکام، یکجہتی اور باہمی تعاون کے منظرنامے میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے یمن میں صورت حال کو بہتری کی طرف لانے میں مدد ملے گی۔سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہینس گرنڈبرگ نے ثالثی کے لئے سعودی عرب اور عمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن کی جماعتوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے جو ان کو خطے میں ہونے والے اس سفارتی اقدام کی صورت میں ان کو ملا ہے۔ وہ پرامن مستقبل کے لئے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے پچھلے ہفتے بیجنگ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا جو 2016 کے بعد سے معطل تھے۔

ای پیپر دی نیشن