کورونا،109نئے کیسز رپورٹ، 14مریضوں کی حالت تشویشناک 

Mar 18, 2023 | 14:54

ویب ڈیسک

مثبت کیسز کی شرح 2.05فیصد رہی،کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار320 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور می571 ٹیسٹوں میں 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.20 فیصد رہی۔اسلام آباد 356 ٹیسٹوں میں 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.62 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 217 ٹیسٹوں میں سے 7 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 108ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.63فیصد رہی۔

مزیدخبریں