سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی، لاﺅڈ سپیکر پر صرف اذان اور اقامت کی اجازت

رمضان کے مہینے میں بیرونی لاﺅڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کےلئے استعمال کیے جائیں گے، وزارت اسلامی امور 

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ وزارت نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پرپابندی عاید کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاﺅڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ٹیلی فون پر انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کی سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ اس طرح بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے۔العنزی نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالی کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔العنزی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاﺅڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

ای پیپر دی نیشن