پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی شدید پتھراؤ کے باعث واپس روانہ ہوگئی۔ وکیل بابر اعوان نے عمران خان کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے منظور کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان پر فوجداری کارروائی کے معاملے میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فردِجرم عائد کرنے کےلیے طلب کیا تھا۔توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کے نیب کورٹ نمبر ون میں ہو رہی ہے جہاں عمران خان کمرہ عدالت میں نہیں پہنچ سکے۔بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا کہ عمران خان عدالت کے احاطے میں ہیں۔سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط ان کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔
عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلکس سے واپس روانہ، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
Mar 18, 2023 | 17:36