وزیز اؑظم نے ائرچیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دی۔ صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی تھی۔ ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021ء کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے 1986ء میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آج ریٹائر ہو رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن