رواں سال تجاوزات کےخلاف آپریشن ‘490 مقدمات‘متعدد افراد گرفتار


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال تجاوزات کےخلاف آپریشن کے دوران490 مقدمات درج کرائے ہیں۔سی ٹی او لاہور کے حکم پر ٹریفک سرکلز میں گئے مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ٹریفک بہاو¿میں خلل ڈالنے پر 379 افراد کےخلاف کارروائی کی گئی۔مصروف اور اہم شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز بنانے پر 58 افراد کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔کریک ڈاو¿ن سے پہلے متعدد بار وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے، وارننگ کے بعد بھی تجاوزات نہ ہٹانے پر مقدمات درج کروائے جارہے ہیں سی ٹی او عمارہ اطہر نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن