شہریوں کو اغو ا کرکے گردے  نکالنے والے گروہ کا رکن گرفتار

Mar 18, 2024

لاہور(نامہ نگار) گلشن اقبال پولیس نے شہریوں کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش اور اغوا کرکے اسلام آبادلےجا کر گردے نکالنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاو¿ن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنےوالے گینگ کے رکن کو گرفتار کی ہے۔گرفتار ملزم ندیم ساتھی شعیب کےساتھ مل کر لوگوں کو نشہ آور جوس پلا کر اغوا کرکے اسلام آباد لے جاتے تھے۔ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے۔ ایک متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا۔ملزمان نے اسے گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لےجانے کیلئے گاڑی میں بٹھایا۔ گاڑی میں جوس پلا کر بیہوش کیا اور گردہ نکال لیا۔ملزمان لوگوں کوپاس بلاتے پھر اغوا کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے۔ ڈاکٹر ظفر گردے نکال کرملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا۔ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 4 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو پچاس،ساٹھ ہزار روپے دیتے تھے۔پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کیا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔

مزیدخبریں