مریم نواز کی مداخلت پر ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت 

لاہور  (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بروقت مداخلت سے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی، ڈاکٹرز نے فیملی کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا ۔ وزیراعلی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، تھوڑی دیر بعد ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملیکہ بخاری نے بتایا کہ انہیں اجازت ملنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے، اور ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی بہن آسٹریلیا میں شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...