پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے میں طور خم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی کلیئرنگ میں سست روی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرے اور ٹریفک کی بندش کے باعث طور خم بارڈر سے علی مسجد تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے کہا کہ طور خم بارڈر پر آئے روز گاڑیوں کا رش رہنے سے مشکلات کا سامنا ہے اور سکینر کے باوجود گاڑیوں کی جگہ جگہ چیکنگ سے امور سست روی کا شکار ہیں۔