لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا رمضان المبارک میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ امدادی سامان اور خوارک کے منظر نہتے عوام پر اسرائیلی گولہ بار ی دنیا میں انسانیت اور امن کا درس دینے والی اقوام متحدہ اورنام نہاد این جی اوز کے منہ پر زور دار تمائچہ ہے۔ مسلم حکمران غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم بند کرائیں ورنہ اللہ کی پکڑ سے وہ نہیں بچ سکیں گے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کیخلاف سیاسی، سفارتی اورقانونی پلیٹ فارم پر کاروائی کرے۔