کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کر دی۔ صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی۔ صوبے میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4000 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ سندھ میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔