لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشی، اغو برائے تاوان و دیگر سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری پر افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد انعامات سے نوازا، تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پیز کینٹ و سٹی ڈویڑن لاہور کے افسران و اہلکار شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے افسران کو کرائم مزید کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیااور کہا کہ رمضان المبارک کی سکیورٹی کےساتھ ساتھ انسداد جرائم پر خاص توجہ دی جائے، انعامات حاصل کرنےوالے افسران و اہلکاروں کا آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنگین جرائم کے ملزموں کی گرفتاری پر افسروں‘ اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد ‘انعامات
Mar 18, 2024