پاکستان کے عوام اور ایک ساتھ ہیں دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے صدرزرداری

راولپنڈی( خبرنگار خصوصی ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید(عمر 39 سال، ساکن کراچی)، کیپٹن محمد احمد بدر شہید (عمر 23 سال، ساکن ضلع تلہ گنگ)، حولدار صابر شہید(عمر 39 سال، ساکن ضلع خیبر)، نائیک خورشید شہید(عمر 30 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، سپاہی ناصر شہید(عمر 29 سال، ساکن ضلع پشاور)، سپاہی راجا شہید(عمر 28 سال، ساکن ضلع کوہاٹ) اور سپاہی ساجد شہید(عمر 25 سال، ساکن ایبٹ آباد) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیانماز جنازہ میں شہدا کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن