لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پرمفتی قیصر شہزادنعیمی، مفتی محمد مدنی، پیر فاروق احمد، مولانا احمد رضا، مولانا جاوید ہاشمی، مولانا ارشد جاوید، میاں خلیل احمد، مولانا محمدامین نعیمی ودیگرسمیت طلبہ کی کثیر تعداد استقبال کیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اپنے دادا جان مفتی محمد حسین نعیمی اور والد گرامی ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے مزار پر بھی حاضری دی اور ملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے علماءسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال سعود ی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلیمان کی دعوت پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار افراد کو عمرہ شریف کے ادائیگی کے مدعو کیا گیا جبکہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سعید بن نواف المالکی کی دعوت پر علماءکرام سمیت 30 شخصیات کوحرمین شریفین کے زیارت کےلئے بلایا گیا۔ ماہ رمضان المبارک میںحرمین شریفین کی زیارت اورعمرہ شریف کی ادائیگی بڑی سعادت اورخوشی قسمتی ہے۔ خوش نصیب ہوں، رمضان کے مہینے میں عمرہ شریف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ بڑے قابل رشک اور خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اللہ تعالی کے گھرخانہ کعبہ اور اپنے حبیب حضور اکرم کے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف بخشا جاتا ہے۔